Follw Us on:

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی انڈیا اور پاکستان سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل، ثالثی کی پیش کش

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر آچکے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے اور امن کے لیے ثالثی کی باقاعدہ پیش کش بھی کر دی ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹونیو گوتریس نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر آچکے ہیں۔

انہوں نے پہلگام میں 22 اپریل کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس، انڈیا مخالف متفقہ قرارداد منظور، پہلگام واقعے پر الزامات مسترد

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ “حملے کے ذمہ داروں کو شفاف اور قانونی طریقے سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔”

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ نازک صورتحال میں فوجی تصادم سے بچنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ ایسا کوئی بھی اقدام قابو سے باہر ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “اب وقت ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور جنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میرا دونوں ممالک کے لیے ہمیشہ یہی پیغام رہا ہے کہ کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کسی مسئلے کا حل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

انٹونیو گوتریس نے انڈیا اور پاکستان کو اقوام متحدہ کی طرف سے امن کے فروغ کے لیے تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ “میں امن کے لیے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں اور اقوام متحدہ ہر اُس اقدام کی حمایت کرے گا جو کشیدگی کم کرنے اور علاقائی امن کے فروغ کے لیے ہو۔”

سیکریٹری جنرل نے انڈیا اور پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن مشنز سمیت مختلف عالمی امور میں شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل سے احترام کرتا ہوں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس