Follw Us on:

پاکستان کے دفاع کے معاملے پر ہم ایک ہیں، کوئی سیاسی تفریق نہیں، بیرسٹر علی ظفر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے معاملے پر ہم ایک ہیں، کوئی سیاسی تفریق نہیں، انہوں نے کہا کہ  دفاع وطن کے لیے جان بھی قربان ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر کی پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبی مراکز کو نشانہ بنانا عالمی قانون میں بھی جرم ہے، پاکستان کو عالمی عدالت میں مودی اور اس کے کابینہ کے خلاف مقدمہ لے کر  جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا میں بہت فرق ہے انڈیا میں ہندو  انتہاپسندوں کی حکومت ہےاور وہاں کی عوام نہیں چاہتی کہ انڈیا پاکستان کے درمیان جنگ ہو۔

پی ٹی آئی کے لیڈر نے کہا کہ جب پاکستان کی سالمیت کی بات آتی ہے تو ہم پاکستان کی سالمیت کے لیے اپنی جان کا بھی نذرانہ پیش کر سکتے ہیں، ہم نے حکومت کے ساتھ مل کر سینیٹ میں انڈیا کے خلاف قرارداد منظور کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمرا ن خان نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی بات ہے اور پاکستان کے لیے جان بھی حاضر کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس