Follw Us on:

“انڈیا کے خطرناک عزائم سے دوست ممالک کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا،” محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان نے دشمن کی اس جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے انڈین جارحیت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے ممکنہ نتائج پر امریکی وفد کو بریفنگ دی اورکہا کہ انڈیا نے جنوبی ایشیا کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور یہ عمل علاقائی امن کو تار تار کرنے کے مترادف ہے۔

وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ انڈیا نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کی اس جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے، جب کہ مسلسل تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا رات کی تاریکی میں حملہ: پاکستان نے اپنے پلان کے مطابق انڈین جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اسحاق ڈار

محسن نقوی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈیا کے خطرناک عزائم سے پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس جارحانہ رویے کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، علاقائی امن اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس