Follw Us on:

پاکستان اور قطر کے وزرائے اعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، انڈین جارحیت کی شدید مذمت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پہلگام واقعے کے بعد انڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان نے غیر جانبدار عالمی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ (فوٹو: فیسبک)

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن جابر الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انڈیا کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈین میزائل حملوں کو بلا اشتعال اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملہ کر کے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 26 بے گناہ افراد بشمول مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے، جب کہ متعدد مساجد کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، تاہم اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد انڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان نے غیر جانبدار عالمی تحقیقات کی پیشکش کی تھی اور اگر قطر بھی اس کوشش کا حصہ بنتا تو پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا، لیکن افسوس کہ انڈیا نے جارحیت کا راستہ اپنایا۔

وزیراعظم نے قطر کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر قطر کے وزیراعظم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ: ‘رافیل طیارے اچھے ہیں مگر انڈین پائلٹ نکمے نکلے

انہوں نے کہا کہ قطر موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حد سے بڑھ چکی ہے اور عالمی برادری کی جانب سے فوری تحمل اور سفارتی راستہ اپنانے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس