Follw Us on:

پاکستان، انڈیا حالیہ کشیدگی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجودہ کشیدگی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اگر انڈیا نے جارحیت جاری رکھی تو مکمل جنگ کے لیے بھی تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے گزشتہ رات عالمی سرحد کی خلاف ورزی کی، جو کہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے انڈیا کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔

جب سی این این کی اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا پاکستان ایسے کسی تربیتی کیمپ یا دہشت گردوں کے ٹھکانے سے لاعلم ہے، تو خواجہ آصف نے جواب دیا کہ یہ انڈیا کا محض دعویٰ ہے، جسے اب وہ اپنے اقدام کو جواز دینے کے لیے دہرا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد انڈیا پہنچ گئے

مزید سوالات پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کے پانچ ڈرون یا جنگی طیارے مار گرائے، اور یہ ویڈیوز نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان نے انڈین رفال طیارہ گرانے کے لیے چین کی ٹیکنالوجی استعمال کی، تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس چین کی تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر جیسے طیارے موجود ہیں، جو پاکستان میں ہی تیار ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انڈیا فرانس سے جہاز خریدتا ہے، پاکستان بھی چین، روس، امریکہ اور برطانیہ سے ہتھیار اور طیارے حاصل کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت خود تسلیم کر چکا ہے کہ اس کے تین طیارے تباہ ہوئے، اور یہ پاکستان کی فضائی کارروائی کا نتیجہ تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس