وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج انتہائی چوکس اور ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اسلام آباد میں ماہانہ ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے انڈین رافیل طیارے خاک میں ملا کر انڈیا کا غرور خاک میں ملا دیا، انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح فوج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان نے استحکام حاصل کیا ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ بزدل انڈیا نے رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کیا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا، اڑان پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لیے شراکت داری بڑھا رہے ہیں۔
حکومتی اقدامات سے مالیاتی خسارہ کم ہوا، پائیدار ترقی کے لیے محصولات میں اضافہ ناگریز ہے۔