Follw Us on:

اسرائیل کا لبنان پر حملہ،ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسرائیل کا لبنان پر حملہ،ایک شخص جاں بحق اور آٹھ  ذخمی( فوٹو: رائٹرز)

ا سرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر گزشتہ سال حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد کی سب سے شدید فضائی بمباری کی ہے، جس کی  لبنانی حکام اور اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعرات کو ہونے والے فضائی حملے لبنان کے صوبہ نبطیہ کے مختلف مقامات پر کیے گئے، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 12 کلومیٹر (7 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے ایک مقام کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل حزب اللہ نے کہا تھا کہ وہ امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد اپنے جنگجوؤں کو سرحدی علاقوں سے واپس بلا چکی ہے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک مختصر پیغام میں کہا کہ وہ جنوبی لبنان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جہاں اسرائیلی حملوں نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 اور جنگ بندی معاہدوں کی تمام اسرائیلی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔ لبنانی حکومت نے ہمیشہ اسرائیل کے مکمل انخلا کے لیے کوشش کی ہے اور یہ کوششیں جاری رہیں گی۔

اگرچہ جنگ بندی نے باضابطہ طور پر دشمنیوں کا خاتمہ کر دیا تھا، لیکن اس کے باوجود سرحدی جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے اور جنوبی لبنان میں متعدد فضائی حملے کر چکا ہے، جن میں بیروت کے جنوبی نواح میں حزب اللہ کے زیر اثر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس