Follw Us on:

انڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ثبوت پیش کردیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
انڈیا خود کو جج، جیوری اور سزا دینے والا سمجھتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، آئی ایس ہی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری نے انڈین جھوٹے پروپیگنڈے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد انڈیا نے اس کا الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔

پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ انڈیا بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی طرف سے کیے گئے سوالات بھی پیش کیے، جس میں شہریوں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد آئے اور حملہ کرکے چلے گئے، انڈین فوج کہاں تھی؟ ان کے علاوہ انڈین سیاستدانوں نے بھی سکیورٹی پر سخت سنجیدہ سوالات بھی اٹھائے۔

انڈین فوج کے ریٹائرڈ جنرل کے ایس گل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کے کردار پر سوال اٹھایا، جب کہ سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیاپال کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حملے انڈیا میں انتخابات جیتنے کے لیے کیے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پے آر نے کہا کہ انڈیا میں جعلی انکاؤنٹرز انڈین فوج کا معمول ہے، انڈیا کی تاریخ رہی ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرتا آیا ہے۔

دوسری جانب ترک میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر انڈیا خود کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بنانا چاہتا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے نہ تو ڈرون حملہ کیا، نہ فضائی حملہ اور نہ ہی کسی میزائل کا استعمال کیا۔ صرف ان انڈین پوسٹوں پر جوابی کارروائی کی گئی جہاں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انڈیا کی جانب سے جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر فائرنگ کی جا رہی ہے جس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے غلط معلومات پھیلا کر ایک جھوٹی مہم شروع کی کہ پاکستان نے ڈرون اور فضائی حملے کیے، مگر 21 ویں صدی میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے۔ اگر انڈیا کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو اب تک عالمی میڈیا پر پیش کر چکا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، انڈیا جنگ: سرحد پر کیا ہورہا ہے؟ امریکا کا مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سوال اٹھایا کہ اگر انڈٰیا نے واقعی پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر کوئی پائلٹ گرفتار کیا ہے تو وہ کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے بین الاقوامی میڈیا کو خاموش کر دیا ہے جبکہ انڈٰیا میڈیا ہر گھنٹے من گھڑت کہانیاں گھڑنے میں مصروف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ انڈیا نے پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا اور عورتوں، بچوں، بزرگوں کو بغیر کسی ثبوت کے نقصان پہنچایا۔

پاکستان نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، جسے انڈیا نے رد کر دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ انڈٰیا کو کسی صورت یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ خود ساختہ الزامات کی بنیاد پر یکطرفہ فیصلے کرے۔ پاکستان عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈین جارحیت کے جواب میں پاکستان کے مغربی سرحد پر ڈرون حملے، رائٹرز

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس