پاکستان نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے دوران اشتعال انگیز بیان کو
مسترد کر دیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خطہ میں امن اور استحکام کے لئے عالمی کوششیں جاری ہیں۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین وزیر اعظم کا خطرناک بیان عالمی قوانین کے کھلی توہین، مس انفارمیشن اور سیاسی موقع پرستی کا بہت بڑا ثبوت ہے۔
یہ بیان جارحیت کا جواز تراشنے کے لئے گمراہ کن بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔
پاکستان سیز فائر کی حالیہ انڈر اسٹینڈنگ پر کار بند اور علاقائی امن اور سلا متی کے لئے کشیدگی میں کمی کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
یہ سیز فائر کئی دوست ممالک کی مداخلت کے باعث ممکن ہوئی جنہوں نے ہم سے کشیدگی میں کمی کے لئے رابطے کئے۔
یہ ثابت کرنے کی کوشش کرنا کہ پاکستان مایوسی اور فرسٹریشن جوسراسرجھوٹ ہے۔