Follw Us on:

ٹرمپ نے ایپل کے مالک کو انڈیا میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump & apple coe
میں نے سنا ہے کہ آپ انڈیا میں یہ فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔ (فوٹو: گیٹی امیجز/ بی بی سی اردو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل (آئی فون) کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا ہے کہ ہم نے برسوں چین میں آئی فون فیکٹریوں کو برداشت کیا اور اب ہم نہیں چاہتے کہ آپ انڈیا میں اپنی فیکٹریاں بنائیں۔

عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے گزشتہ روز ٹم کک سے بات کی ہے، میں نے انہیں کہا ہے کہ ٹم ہم آپ کے ساتھ اچھا تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔‘

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ 500 بلین ڈالر کی کمپنی بنا رہے ہیں، لیکن اب میں نے سنا ہے کہ آپ انڈیا میں یہ فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ انڈیا میں آئی فون بنائیں۔‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے برسوں تک چین میں قائم آپ کی فیکٹریوں کو برداشت کیا ہے۔ اب ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنی فیکٹریاں انڈیا میں بنائیں۔ انڈیا اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے اور وہ یہ کام بہت اچھے سے کر رہے ہیں، ہماری خواہش کہ آپ اب امریکہ کی جانب واپس لوٹیں اور اپنی فیکٹریاں وہاں لگائیں۔‘

Iphone
انڈیا اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے اور وہ یہ کام بہت اچھے سے کر رہے ہیں۔ (فوٹو: گیٹی امیجز/ بی بی سی اردو)

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب انڈیا اور امریکہ کے درمیان محصولات سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایپل انڈیا میں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی کے آغاز پر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اس کے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی تیاری اب چین کی بجائے انڈیا میں ہو گی۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنے والے مہینوں میں امریکہ کے لیے بننے والے زیادہ تر آئی فونز انڈیا میں ہی تیار کیے جائیں گے، جب کہ ویتنام آئی پیڈز اور ایپل واچ جیسے آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز بنے گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر ایک ایمانی و قومی مسئلہ ہے، انڈیا کا غاصبانہ قبضہ ہرگز قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

دھیان رہے کہ یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا تھا، جب ایپل نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ امریکی درآمدی ٹیکسز سے اس سہ ماہی میں کمپنی کے اخراجات میں تقریباً 900 ملین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس