Follw Us on:

انڈیا کی پاکستان کو ایک بار پھر دھمکیاں: کیا ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian minister
انڈیا کی پاکستان کو ایک بار پھر دھمکیاں: کیا ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا؟( فوٹو: بی بی سی )

انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔

عالمی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق راج ناتھ سنگھ  نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور انڈیا کا ایک دوسرے کے ایک ایک سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم

راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ یہ نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا اور پاکستان کے عام لوگوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہو گا، یہ بھج 1965 اور 71 کی جنگوں میں ہماری جیت کا گواہ رہا ہے۔

دوسری جانب انڈین وزیرخارجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ان کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران پاکستان کے خلاف حملوں میں کامیابی کا دعویٰ کرتے سنا جا رہا ہے۔

ویڈیو کلپ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’ہم نے پاکستان میں مظفر آباد، بہاولپور مریدکے سمیت دیگر مقامات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر کے ان کے ٹھکانے تباہ کیے تو یہ ہماری کامیابی ہے‘۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے آنے لگے ہیں اورہمارا مقصد ملٹری کو نشانہ بنانا نہیں ہے تو ان کے پاس آپشن ہے کہ وہ اس مداخلت نہ کریں۔ تاہم انھوں نے اس کو قبول نہ کیا۔

جے شنکر نے کہا کہ سیٹلائیٹ تصاویر سے پتا چل جاتا ہے کہ ہم نے ان پر کتنا کامیاب حملہ کیا اور انھی سیٹلائیٹ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ انھوں(پاکستانی فوج) نے ہمارا کتنا کم نقصان کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس