وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آپریشن ‘معرکۂ حق’ اور ‘بنیان مرصوص’ کے دوران زخمی ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم نے زخمی جوانوں کے عزم، شجاعت اور فرض شناسی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ “جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔”
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سرزمین یا سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب بے رحم ہو گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
وزیر اعظم نے معرکۂ حق کو قوم کی ثابت قدمی، اتحاد اور قربانیوں کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ عوام کی جرات و استقامت ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کی تجاویز مسترد، آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے لیے نئی مشکلات کھڑی کردیں
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں انڈین جارحیت کے خلاف فتح حاصل کرنے پر یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔