امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے فیول پر لیوی 100 روپے فی لیٹر کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سوائے لوٹ مار کہ کچھ نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں اور بدترین گورننس کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی بجلی اور مہنگا فیول عوام کا استحصال ہے، جس سے نہ صرف عام شہری متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ملک کی معاشی سرگرمیاں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شہبازشریف، عاصم منیر نے ٹرمپ کے سامنے کمزوری دکھائی تو قوم معاف نہیں کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
واضح رہے کہ فی الوقت پیٹرول پر لیوی 78 روپے اور ڈیزل پر 77 روپے فی لیٹر ہے، جسے آئندہ مالی سال (جولائی 2025 سے) بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کیا جائے گا۔
یہ اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئی مفاہمت کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد غیر ٹیکس آمدنی میں اضافہ اور بجلی و الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
فیول پر فی لیٹر لیوی 100 روپے کرنے کا فیصلہ سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں۔واضح نظر آرہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور بدترین گورننس کا بوجھ حکومت مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔مہنگی بجلی اور مہنگا فیول عوام کا استحصال اورمعاشی سرگرمیاں تباہ کرنے کے مترادف ہے pic.twitter.com/xyiRjJW18l
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) May 20, 2025