Follw Us on:

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید73 فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت  73 فلسطینی شہید( فائل فوٹو)

اسرائیلی افواج کی غزہ پر تازہ ترین بمباری میں مزید 73 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،غزہ شہر میں ایک بے گھر افراد کے شیلٹر پر کیے گئے فضائی حملے میں 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ  کے مطابق اسرائیل کی جانب سے رات گئے سے جاری شدید حملوں میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انسانی المیہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

کینیڈا، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ اگر غزہ پر حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے تو “ٹھوس اقدامات” کیے جائیں گے۔ دریں اثنا 22 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محصور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ ’جہنم‘ بن گیا، اڑتالیس گھنٹوں میں 14 ہزار بچے مرنے کا خدشہ

تاہم اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے گا، جس کا مقصد غزہ کے مکمل کنٹرول کا حصول ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 53,573 فلسطینی شہید اور 121,688 زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس نے شہداء کی تعداد 61,700 سے زائد بتائی ہے، جس میں ان ہزاروں افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور مردہ تصور کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کی قیادت میں 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد یرغمال بنا لیے گئے تھے۔ اس کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بھرپور عسکری کارروائیاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس