Follw Us on:

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری: مزید 125معصوم فلسطینوں کو شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mom crying with child
غزہ پر اسرائیل کا حملہ

اس کے علاوہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں بربریت اور انسانی امداد کی بندش کا سلسلہ رک نہ سکا۔

پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے فلسطینیوں پر مسلسل حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 125 فلسطینی شہید جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اگرچہ خوراک سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہو چکے ہیں مگر اسرائیلی حکام کی جانب سے اشیائے خور و نوش کی تقسیم میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جس کے باعث انسانی بحران میں مزید شدت آ چکی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ فوجی آپریشن کے اختتام کے بعد غزہ کی پوری پٹی پر اسرائیلی کنٹرول قائم کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب، مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوج نے غیر ملکی سفیروں کی موجودگی میں ‘تنبیہی’ گولیاں چلا کر اپنی ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے غزہ میں انسانی امداد کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو امداد فراہم کی جا رہی ہے وہ جنگ زدہ علاقے کی ضروریات کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حالیہ فوجی آپریشنز نے 53,655 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جبکہ 121,950 افراد زخمی ہیں۔

حکومتی میڈیا دفتر نے شہادتوں کی تعداد 61,700 سے زیادہ بتائی ہے اور کہا ہے کہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کے زندہ ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

یہ صورتحال تب پیدا ہوئی جب 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں 1,139 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بڑھتا عالمی دباؤ، اسرائیل نے عارضی جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کر دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس