غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص ملائیشیا سے واپس آیا تھا، تاہم ایئرپورٹ پر تینوں خواتین کے آمنے سامنے آنے سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی۔

جیسے ہی شخص ایئرپورٹ پہنچا، تینوں خواتین نے اسے گھیر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ ابتدائی بحث دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی، دھکم پیل اور کھینچا تانی میں تبدیل ہوگئی، جسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر بھی حیران رہ گئے۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے معاملہ قابو میں لانے کی کوشش کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تاہم خواتین کے مذکورہ شخص سے ازدواجی تعلق اور جھگڑے کی اصل وجہ کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔