رپورٹ کے مطابق 19 اگست کے بعد پہلی بار ہفتے کے روز بٹ کوائن کی قیمت 65 ہزار ڈالر سے نیچے گر گئی۔ ٹریڈنگ والیوم کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس پر بٹ کوائن 64,733.68 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو ایک روز قبل کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بٹ کوائن کی قیمت رواں سال 20 اگست کے بعد پہلی بار 70 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی تھی، جب کہ ایتھریم کی قیمت بھی کم ہو کر 2 ہزار ڈالر سے نیچے پہنچ گئی تھی۔
کوائن گلاس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر 125 ہزار 760 ٹریڈرز کی مجموعی طور پر 901.89 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز لیکویڈیٹ ہو گئیں۔
ان لیکویڈیشنز میں سب سے بڑا حصہ ہائپر لیکویڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا رہا، جہاں 317.88 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز ختم ہوئیں۔
لیکویڈیٹ ہونے والی مجموعی رقم میں سے تقریباً 772 ملین ڈالر لانگ پوزیشنز جبکہ 129.8 ملین ڈالر شارٹ پوزیشنز سے متعلق تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑی لیکویڈیشن ہائپر لیکویڈ ایکسچینج پر بٹ کوائن اور ٹیتر کے تجارتی جوڑے (BTCUSDT) میں ہوئی، جس کی مالیت 31.09 ملین ڈالر تھی۔
کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت 2.36 ٹریلین ڈالر رہی، جس میں بٹ کوائن کا حصہ 1.41 ٹریلین ڈالر جبکہ ایتھریم کا حصہ 243.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔







