Follw Us on:

برطانیہ: میچ جیتنے کی خوشی میں گاڑی شائقین پر چڑھا دی، 45 افراد زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Car

لیورپول میں فٹ بال میچ کی جیت کی خوشی میں ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ پیر کی شب اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کی فتح کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر جمع تھے۔

حکام کے مطابق، 53 سالہ مقامی برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے ایک گرے وین کے ذریعے یہ حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ واضح ہوا ہے کہ یہ واقعہ کسی منظم منصوبہ بندی یا دہشت گردی کا حصہ نہیں بلکہ ملزم کا انفرادی اقدام ہے۔

Uk car

ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ایمبولینس سروس کے سربراہ ڈیو کچن نے بتایا کہ 27 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں دو کی حالت نازک ہے، جبکہ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ زخمیوں میں کم از کم چار بچے بھی شامل ہیں۔ چار بالغ افراد اور ایک بچہ گاڑی کے نیچے پھنس گئے تھے، جنہیں فائر فائٹرز نے گاڑی اٹھا کر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں :دورہ ایران: شہبازشریف کی ایرانی سپریم لیڈر، صدر سے ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب فنکشن ختم ہوا تو لوگ باہر نکل رہے تھے، اسی دوران گاڑی ہجوم کی طرف مڑی اور لوگوں کو روندنا شروع کر دیا۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پہلے ایک شخص کو ٹکر مارتی ہے، پھر تیزی سے ہجوم میں داخل ہو جاتی ہے۔ موقع پر موجود شہری ہیری رشید، جو اپنی بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ وہاں موجود تھے، نے بتایا کہ ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی گئی، مگر اس نے گاڑی نہ روکی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

سٹی کونسل کے رہنما لیام رابنسن نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ شہر کے لیے ایک بڑے صدمے کا باعث ہے اور ایک خوشی کے دن کو سوگ میں بدل دیا ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کی اصل وجوہات اور محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس