ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت مارے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
اس کارروائی کے دوران دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے جن سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد مسافر بسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور دیگر نیٹ ورک سے تعلق کی تحقیقات جاری ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔