پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان اور ایران کے اہم دورے کیے، جہاں دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان میں فیلڈ مارشل نے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس سے ایک روز قبل فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سرحدی سلامتی، عسکری تعاون اور تجارتی امکانات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک نے سرحدی علاقوں کو اقتصادی زونز میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔
ایرانی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کا روایتی گارڈ آف آنر سے استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ایران مسعود پزشکیان سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دفاعی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔