Follw Us on:

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگرد ہلاک کیے ہیں، آئی ایس پی آر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr 2
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایک اہم آپریشن میں “فتنہ الہندوستان” نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ پانچ انڈین اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، یہ کارروائیاں بلوچستان کے دو مختلف اضلاع لورالائی اور کیچ میں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع لورالائی میں آپریشن کیا، جہاں دہشت گرد گروہ “فتنہ الہندوستان” کے عناصر موجود تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد نیشنل ہائی وے پر 26 اگست 2024 کو ہونے والی تخریبی کارروائی اور 18 فروری 2025 کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 30 معصوم شہری شہید ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک الگ کارروائی میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور دشمن کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس ضمن میں قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق بھی کی گئی۔

Mohsin naqvi
بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔ ( فائل فوٹو)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں انڈین اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر خود لوٹ کے ہمارے پاس آئے گا، انڈین وزیردفاع کا دعویٰ 

انہوں نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلیوٹ کرتے ہیں، بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آلہ کاروں کا انجام موت ہے ۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس