Follw Us on:

پاکستان کا کابل میں ناظم الامور کے عہدے کو بڑھا کر سفیر کے درجے پر فائز کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar
مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا۔ (فوٹو: گوگل)

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو بڑھا کر سفیر کے درجے پر فائز کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسحاق ڈار نے لکھا کہ 19 اپریل 2025 کو میرے پاکستانی وفد کے ہمراہ میرے انتہائی نتیجہ خیز دورے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے حکومت پاکستان کے کابل میں اپنے چارج ڈی افیئرز کی سطح کو سفیر کی سطح تک اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا، اقتصادی، سیکورٹی، سی ٹی اور تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور دو برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے موجودہ ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی ہیں، جو 2022 کے اواخر میں منصور احمد خان کی جگہ اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے 21 مئی کو بیجنگ میں ہونے والی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا تھا۔

سہ فریقی ملاقات کے پاکستانی وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ’سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کیا۔‘

وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ’سفارتی روابط بڑھانے، رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور تجارت، بنیادی ڈھانچے اور ترقی کو مشترکہ خوش حالی کے کلیدی عوامل کے طور پر آگے بڑھانے کے عملی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘

وزارتِ خارجہ کے مطابق ’فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔‘

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ مکمل: ’عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پرانڈیا سے جواب دہی کرے

یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں امیر خان متقی سے علیحدہ ملاقات بھی کی تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت، سفارتی تعاون اور تجارت پر بات کی گئی۔

مزید یہ کہ کابل میں طالبان حکومت کو تاحال دنیا کے کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس