Follw Us on:

پاکستان معاشی ترقی کے قابل نہیں رہا، موٹر سائیکل سواروں پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے، سابق وزیرِ خزانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Muftah ismael
ملک میں ایساکوئی شخص نہیں جوکسی نہ کسی صورت ٹیکس نہ دیتا ہو۔ (فوٹو: گوگل)

سابق وزیرِ خزانہ و سیکرٹری پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مزید قرضوں میں دھنستا جارہا ہے اور معاشی ترقی کے قابل نہیں رہا، موٹر سائیکل رکھنے والوں پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ‘اے آر وائی نیوز’ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ہرسال20ارب ڈالرز واپس کرناہوں گے، انڈیا سے جنگ میں اللہ نے ہمیں فتح دی لیکن آئی ایم ایف کی شرائط ماننا اب مجبوری بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایساکوئی شخص نہیں جوکسی نہ کسی صورت ٹیکس نہ دیتا ہو، 60 فیصد بجٹ صوبوں کو چلا جاتا ہے مگر صوبوں کی کارکردگی صفر ہے۔

سابق وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبے اپنا ٹیکس جمع نہیں کرتے مرکز پر بوجھ بڑھ رہا ہے، اربوں کی جائیدادوں والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں، غریب پس رہے ہیں، غریب عوام کو ہرطرف سے ٹیکس کی مار پڑرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب ٹیکس کا نام بھی بدل دیا ہے، موٹرسائیکل والوں پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے، ایسے ٹیکس لگائے جارہے ہیں، جو معیشت کو نقصان دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: نواں کلی میں دھماکہ، دوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 60 فیصد پانچویں جماعت کے طلبہ دوسری جماعت کا سوال نہیں حل کرسکتے، ہمیں تعلیم، روزگار اور صحت کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی، صوبے بجٹ کا درست استعمال نہیں کریں گے تو نئے صوبے بنانے کی ضرورت پڑے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس