Follw Us on:

غزہ کے شہر رفح میں ’امدادی مرکز کے قریب‘ اسرائیلی فائرنگ، تین فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza aid
کے دوران دنیا بھر میں بچوں کے خلاف 41,370 سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ (فوٹو: رائٹرز)

مقامی صحت حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں، امریکا کی قائم کردہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم تین فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ وہ ہلاکتوں کی اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق، رفح میں تعینات فوجیوں نے رات کے وقت متعدد مشتبہ افراد کو قریب آنے سے روکنے کے لیے گولیاں چلائیں۔ یہ واقعہ امدادی مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو کن مسائل کا سامنا ہے، حل کیا ہوسکتا ہے؟

جی ایچ ایف امریکا کی سرپرستی اور اسرائیل کی حمایت سے کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے مرکز یا قریبی علاقے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب غزہ میں امداد کی فراہمی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیچیدہ ہو چکی ہے۔ پچھلے ماہ اسرائیلی ناکہ بندی میں جزوی نرمی کے بعد امدادی سرگرمیاں بحال ہوئیں لیکن خطرات برقرار ہیں۔

Gaza situation
یہ واقعہ امدادی مرکز سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا۔ (فوٹو: رائٹرز)

اتوار کو بھی اسی علاقے میں امداد لینے کے لیے آئے ہوئے لوگوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں فلسطینی اور بین الاقوامی حکام کے مطابق کم از کم 31 افراد شہید ہوئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ اس نے امداد لینے والے افراد پر فائرنگ کی۔ جبکہ جی ایچ ایف نے کہا ہے کہ ان کی اتوار کی امدادی سرگرمی بغیر کسی حادثے کے مکمل ہوئی اور ہلاکتوں کی خبروں کو حماس کی جانب سے من گھڑت قرار دیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیاں بڑھا دی ہیں، جس کے دوران کئی مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا اور ہتھیاروں کے ذخیرے اور دیگر عسکری ڈھانچے کو تباہ کیا گیا۔

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 51 افراد شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 16 افراد جبالیہ میں ایک رہائشی گھر پر حملے میں جاں بحق ہوئے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس