Follw Us on:

برطانیہ: یورکشائر میں اسٹرابیری مون کا دلکش نظارہ، اسٹرابیری مون کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Moon
برطانیہ : یورکشائر میں اسٹرابیری مون کا دلکش نظارہ( فوٹو: بی بی سی )

برطانیہ کے شہر یورکشائر میں شہریوں نے بدھ کی رات ایک دلکش فل مون، جسے’اسٹرابیری مون’ کہا جاتا ہے، کا شاندار نظارہ کیا، یہ خوبصورت منظر تقریباً دو دہائیوں بعد اپنی سب سے واضح اور دلکش شکل میں نمودار ہوا، جس نے نہ صرف یورکشائر بلکہ پورے برطانیہ کے آسمان کو روشن کر دیا۔

 شہریوں نے اس نایاب اور دل موہ لینے والے منظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

منگل کی رات چاند افق کے قریب انتہائی نیچے دکھائی دیا، جس کے باعث وہ معمول سے بڑا محسوس ہوا، جبکہ بدھ کے روز جب یہ چاند ایک اہم قمری زاویے، جسے ‘لونا اسٹینڈاسٹل’ کہا جاتا ہے، کے قریب پہنچا تو اس نے نارنجی اور سرخ رنگ کی خوبصورت جھلک اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں:برطانیہ 2034 تک دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے تین فیصد تک پہنچا دے گا، برطانوی وزیر دفاع

جون کے مہینے کے فل مون کو ‘اسٹرابیری مون’ کا نام امریکی مقامی قبائل کی اس روایت سے ملا ہے جو اسے موسم گرما کے آغاز اور اسٹرابیری کی فصل کی کٹائی سے منسلک کرتے ہیں۔

 ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کا افق کے اس قدر قریب اور نیچے نظر آنا ایک نایاب مظہر ہے، جسے دوبارہ دیکھنے کے لیے لوگوں کو اب مزید 18 سال انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس