Follw Us on:

حادثے میں واحد زندہ بچنے والے مسافر کی نشست 11A پر سوالات: کیا یہی سب سے محفوظ سیٹ تھی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian airlines
حادثے میں واحد زندہ بچنے والے مسافر کی نشست 11A پر سوالات: کیا یہی سب سے محفوظ سیٹ تھی؟( فوٹو: رائٹرز)

ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز جمعرات کو احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گئی، جس میں تمام مسافر جاں بحق ہو گئے سوائے ایک مسافر ویشوکمار رمیش کے، جو معجزانہ طور پر بچ نکلے۔ رمیش کی نشست 11A ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب تھی، جس پر ان کی بقاء کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا یہی سیٹ سب سے محفوظ تھی؟

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مچل فاکس کا کہنا ہے کہ ہر حادثہ مختلف ہوتا ہے اور صرف نشست کے مقام سے بقاء کی پیش گوئی ممکن نہیں۔

ویشوکمار رمیش نے رائٹرز کو  بتایا کہ جہاز کے بائیں جانب موجود ایمرجنسی ایگزٹ فعال تھا اور وہ اسی راستے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم، طیارے کے دوسرے طرف کا دروازہ ایک عمارت کی دیوار سے ٹکرا کر بلاک ہو چکا تھا۔

ایوی ایشن ماہر رون بارٹسچ کا کہنا ہےاس خاص پرواز میں، چونکہ مسافر ایگزٹ کے قریب تھا، اس لیے یہی نشست محفوظ ثابت ہوئی۔ لیکن یہ ہر بار 11A نہیں ہوتی، یہ سیٹ صرف بوئنگ 787 کی مخصوص ترتیب میں ایمرجنسی ایگزٹ کے ساتھ تھی۔

Air india ii

پاپولر مکینکس کی 2007 کی ایک تحقیق کے مطابق جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ بعض ماہرین طیارے کے اوپر والے حصے کو زیادہ مستحکم قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: نامور شخصیات سمیت 200 سے زائد سوار افراد ہلاک، ہاسٹل پر گرنے سے متعدد ڈاکٹر جاں بحق، امدادی کارروائیاں جاری

گزشتہ سال ایک بوئنگ 737 میکس طیارے میں دوران پرواز ایک پینل اچانک اکھڑ گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے اس وقت وہاں کوئی بیٹھا نہیں تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایگزٹ کے قریب بیٹھنے سے باہر نکلنے میں مدد مل سکتی ہے، لیکن ہر حادثہ مختلف نوعیت کا ہوتا ہے اور محفوظ سیٹ کا تعین پہلے سے ممکن نہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس