Follw Us on:

اسرائیل نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، پاکستان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی مذاق نہیں ہے، ہمارا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام ہماری اپنی حفاظت کے لیے ہے۔ انڈیا کچھ کرے گا تو پہلے سے زیادہ جواب ملے گا۔

اسحاق ڈار نے گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ جون کے بعد کئی جعلی خبریں سامنے آئیں، نیتن یاہو کا انٹرویو 2011 کا ہے، ایسی صورتحال میں سب کو خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ “ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، بہت غلط اور گمراہ کن خبریں پھیل رہی ہیں، فیک نیوز کے حوالے سے ہمیں چیزوں کو کلیئر کرنا چاہیے۔”

Ministry of finance
پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اسے “عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔ (تصویر: ایکس)

نائب وزیراعظم نے ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ “عمان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے مجھے اپ ڈیٹ کیے رکھا، پاکستان یو این سکیورٹی کونسل کا ممبر ہے تو ہم نے صورتحال پر یو این سکیورٹی کونسل کی میٹنگ سے متعلق اپنا کردار ادا کیا، ایران نے اس حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔”

انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے ایران کے وزیر خارجہ سے پہلے حملے کے بعد بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس کا تو ہم جواب دیں گے لیکن اس کے بعد اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ نہ کیا تو مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہیں، ہم نے ایران کی بات آگے ممالک سے کی، اب بھی وقت ہے اسرائیل کو روکا جائے تو ایران تیار ہے۔

ہم نے کہا کہ مذاکرات میں ہم ان کی سہولت کاری کریں گے۔”

مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایک بار پھر تہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اسے “عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔ وزارت نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے فوری طور پر مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ اسرائیل کی اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے اور خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ ایران نے بھی مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے بشرطیکہ اسرائیل کی جانب سے مزید حملے نہ کیے جائیں۔

اسرائیل کی طرف سے پاکستان کے خلاف کوئی مس ایڈونچرا ہو تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔

نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے انکشاف کیاکہ ایران پر اسرائیلی حملے سے ایک دن قبل کچھ با اثر ممالک نے ہم سے رابطہ کیا اور کہا پاکستان IAEA کے اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف ووٹ دے لیکن ہم نے صاف انکار کر دیا اور ایران کے خلاف ووٹ نہیں دیا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس