امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکا عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے اور اس سے کسی خیر کی توقع رکھنا خود فریبی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں جاری ہے، جب کہ عراق اور افغانستان میں قتل عام کے بعد اب امریکا ایران میں بھی وہی کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ میں غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر کے اپنی دشمنی ثابت کر دی ہے،عالم اسلام کو اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، کیونکہ انفرادی ردعمل سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ دوسرے ہفتے میں داخل، جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ دشمن کی جارحیت کو روکنا ہے, صدر پزشکیان
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری طور پر اسلام آباد میں طلب کرے تاکہ موجودہ صورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
حافظ نعیم الرحمن نےمزید کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔