Follw Us on:

نیشنز ہاکی کپ 2025 فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

افضل بلال
افضل بلال
Pak vs nz
فائنل میچ ہفتہ کے روز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلا گیا۔ (فوٹو: ڈان)

نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلا گیا، جس میں نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی میچ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔

اگرچہ گرین شرٹس نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، لیکن فائنل میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی توقعات پر پوری نہ اتر سکی۔

نیوزی لینڈ نے نہ صرف ٹائٹل کا دفاع کیا بلکہ ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ عالمی ہاکی میں ایک مضبوط قوت ہے۔ ان کی متوازن حکمت عملی، تیز رفتاری اور گولز کی درستگی نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیسبک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک پرجوش مہم کا ایک مشکل خاتمہ ہوا ہے، پاکستان نے نیشنز کپ کے فائنل میں بہادری سے مقابلہ کیا لیکن نیوزی لینڈ نے 6-2 سے جیت کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے اگرچہ آج مایوسی پیدا کی، لیکن مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نے ملک میں ہاکی کے احیاء کی نئی امیدیں پیدا کی ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کی محنت آنے والے دنوں میں پاکستان ہاکی کے لیے نیا باب رقم کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، جب کہ  دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دونوں ہی ٹیمیں اپنے سیمی فائنل مقابلے میں پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جیت کر فائنل میں پہنچی ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں پول بی میں تھیں اور پول میچز میں نیوزی لینڈ پاکستان کو 4-3 سے شکست بھی دے چکا ہے۔

قبل ازیں جاپان نے جنوبی افریقہ کو 2-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل جب کہ جنوبی افریقہ نے ایونٹ کو 8ویں پوزیشن پر فنش کیا۔ والز نے ملائشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ایونٹ میں 5 پوزیشن پر قبضہ کیا اور میزبان ملائشیا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شاندارکارکردگی دکھائی ہے اورفائنل میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے. پاکستانی شائقین اپنی ٹیم سے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

 خیال رہے کہ 2009 میں آج ہی کے دن پاکستان، سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ شائقین پرامید ہیں کہ آج پاکستانی ہاکی ٹیم ان کو ایک مرتبہ پھر جشن منانے کا موقع فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ فاتح ٹیم کو عالمی سطح پر مزید ایونٹس کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

افضل بلال

افضل بلال

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس