Follw Us on:

اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bilawal na

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قومی ایشوز پر بات کرے، عوام کے مسائل پر بات کرے۔

انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی بات کریں مگر ملک کو بھی یاد رکھیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں پاکستان ہرمحاذ پر جیت چکا ہے، انڈیا ہار چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وقت اور نوعیت ہم طے کریں گے، ایران

انہوں نے کہا ہے  ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا ، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکا نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پر حملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطےخصوصاًپاکستان پر اثرات ہوتے، امریکا کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا خطاب ختم ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ارکان نے نعرے بازی بھی کی ۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس