Follw Us on:

ایرانی حملے کے دوران لبنانی وزیراعظم کی بحرین میں ہنگامی لینڈنگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Labnon pm
ایرانی حملے کے دوران لبنانی وزیراعظم کا طیارہ بحرین میں ہنگامی طور پر ( فائل فوٹو)

 ایران کی جانب سے خلیجی خطے میں میزائل حملوں کے بعد قطر کی فضائی حدود بند ہونے پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام کے طیارے کو بحرین میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بحرینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نواف سلام اس وقت بحرین میں موجود ہیں ، ہنگامی صورتحال ہونے کی وجہ سے ان کو بحرین میں لینڈ کرنا پرا۔

لبنانی وزیراعظم ایک سرکاری دورے پر قطر جا رہے تھے، تاہم ایرانی حملوں کے تناظر میں قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دیں، جس کے نتیجے میں پرواز کو راستہ بدل کر بحرین میں لینڈ کرنا پڑا۔

ایرانی میزائل حملوں کے بعد بحرین نے بھی احتیاطی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس کے باعث پورے خلیجی خطے میں ہوائی سفر کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے قطر میں موجود امریکی اڈوں پر حملے، چھ میزائل داغ دیے

اس صورتِ حال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی غیر معمولی سیکیورٹی صورتحال کے باعث کی گئی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس