Follw Us on:

حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز، نو جولائی آخری تاریخ مقرر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hajj 2026
اس سال حج 2025 میں مجموعی طور پر 1,673,230 عازمین نے شرکت کی۔ (فوٹو: فائل)

وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان میں حج 2026 کے لیے عازمین کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی آخری تاریخ نو جولائی ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس بار سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے ایڈوانس رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم رجسٹریشن کے وقت کسی فیس کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزارت کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کا عمل لازمی ہے اور تمام خواہشمند عازمین کے لیے 9 جولائی 2025 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل تصور کیے جائیں گے، جن کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں مکمل ہو چکی ہو۔

عازمین حج ملک بھر کے 15 نامزد بینکوں کے ذریعے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کا یہ عمل سعودی حکومت کی ہدایات کے عین مطابق ہے اور رجسٹرڈ افراد کی تعداد کی بنیاد پر پاکستان کے لیے حج کوٹے کا تعین کیا جائے گا۔

Hajj 2026 ii
حج 2026 کے لیے عازمین کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

عالمی سطح پر اس سال حج 2025 میں مجموعی طور پر 1,673,230 عازمین نے شرکت کی، جن میں 1,506,576 بین الاقوامی زائرین شامل تھے، جو 171 ممالک سے آئے تھے۔

سعودی عرب کے اعداد و شمار کے مطابق 166,654 ملکی حجاج نے بھی فریضہ حج ادا کیا اور حج کی تاریخ میں پہلی بار صنفی تناسب بہت متوازن رہا، جن میں 877,841 مرد اور 795,389 خواتین شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: ایرانی پناہ گزین گرفتار، ایران واپسی کا کوئی قانونی طریقہ نہیں تو امریکا انہیں کہاں بھیجے گا؟

یاد رہے کہ گزشتہ سال شدید گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ (125 °F) تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث 1,301 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس سانحے کے بعد سعودی حکام نے آئندہ حج سیزن کے لیے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لیے جامع ٹھنڈک حکمت عملی اپنائی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس