Follw Us on:

آئی سی سی کا ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان، کون سے تین پاکستانی کرکٹرز شامل؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب 24 جنوری بروز جمعہ کو سال 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان کے لیے یہ خبر بہت خوشگوار اس لیے بھی ہے کیوں کہ اس میں پاکستانی ٹیم کے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔ جب کہ ہمسایہ ملک انڈیا کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ اعلان کیا گیا جس میں 2024 کی ون ڈے کی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔

پاکستانی کرکٹرز میں سے نوجوان بلے باز صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

 

اس ٹیم میں کپتانی سری لنکا کے چارتھ اسالنکاکو ملی جب کہ سری لنکا کےکُل 4 کھلاڑی اس ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں پاتھم نسانکا، کونسل مینڈس اور وینندو ہاسرنگا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان سے رحمان اللہ گُرباز، عظمت اللہ عمرزئی اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز سے شیرفین ردرفورڈ کو بھی ون ڈے ٹیم آف دی ائیر میں شامل کیا گیا ہے۔

حیران کن طور پر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سوائے پاکستان کے ٹاپ 5 ٹیموں میں سے کوئی بھی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا پایا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس