دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 100ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ ادارے ’ہینلے اینڈ پارٹنرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ نے 13 درجے بہتری حاصل کی ہے، جو 2021 میں 113ویں نمبر پر تھا۔
جاری کردہ رینکنگ کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ اس وقت دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے، جس پر 193 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کی سہولت دستیاب ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان جب کہ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کا پاسپورٹ موجود ہے۔
ان کے علاوہ چوتھے نمبر پر ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین مشترکہ طور پر موجود ہیں۔

امریکا چھٹے نمبر پر ہے، جس کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل ہے۔ انڈیا کا پاسپورٹ اس فہرست میں 82ویں نمبر پر آیا ہے۔
پاکستانی شہری جن ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن آرائیول کے سفر کر سکتے ہیں، ان میں بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ ورڈی آئی لینڈز، کوموروس، کک آئی لینڈز، جبوتی، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ اور مائیکرونیشیا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوسکتی ہیں، سیٹلائیٹ کے زمانے میں شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، بلاول بھٹو
ان کے علاوہ مونٹسریٹ، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، ساموآ، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، تیمور لیستے، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور تووالو زشامل ہیں۔