Follw Us on:

ڈی سی کو معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، کے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، عطاء تارڑ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Atta tarrar
12 سال سے کی پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی سی کو معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ لوگوں کو ریسکیو کرنا وزیرِاعلیٰ کا کام نہیں ہے کیا؟ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ دریائے سوات واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، ڈی سی کو معطل کرنے کی بجائے وزیرِاعلیٰ کے پی کو استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔ قدرتی آفات کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کا قیام چوہدری پرویز الٰہی کا اچھا اقدام ہے، کئی گھنٹے کے باوجود پھنسے لوگوں کو ریسکیو نہیں کیا گیا۔وزیرِاعلیٰ کے پی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کارروائی کے لیے کیوں نہ استعمال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِاطلاعات نے کہا ہے کہ 12 سال سے کی پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، 12 سال گزرنے کے بعد بھی ریسکیو کا نظام قائم نہیں کیا جاسکا، جو لوگوں کو ریسکیو کرسکے۔ یہ سیاحوں کی نہیں بلکہ تحریکِ انصاف کے نظام کی موت ہوئی ہے۔علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل کو اپنا کیمپ آفس بنایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کے پی کہتے ہیں کہ لوگوں کو ٹینٹ فراہم کرنا میرا کام نہیں ہے جب کہ ان کا اصل کام تو اسلام آباد پر چڑھائی کرنا اور لوگوں کو ڈنڈے فراہم کرنا ہے۔ کے پی کے عوام کا ٹیکس کا پیسہ پی ڈی ایم اے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈی سی کو معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ لوگوں کو ریسکیو کرنا وزیرِاعلیٰ کا کام نہیں ہے کیا؟ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانیں جانے کے بعد اب دریا کے کنارت تجاوزات یاد آگئی ہیں، ملک کے خلاف ٹویٹ کرنا ہوتو تحریکِ انصاف سب سے آگے ہوتی ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ کے پی حکومت امن و امان قائم کرنے کے لیے بھی ناکام ہوچکی ہے،کے پی حکومت کی توجہ ہمیشہ سے احتجاج اور سیاسی انتشار پر مرکوز رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ہاتھ ملایا، وزیرِاعظمنے اپوزیشن کو ملکی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس