Follw Us on:

اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں 60 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza
ان میں سے نو ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم بھی کر چکے ہیں( فوٹو: رائٹرز)

اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو گئے، جو حالیہ ہفتوں میں ہونے والے شدید ترین حملوں میں سے ایک تھے۔ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں ہوئیں جب اسرائیلی حکام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے ایک نئے منصوبے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچنے والے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کے روز صدر ٹرمپ نے اپیل کی تھی کہ غزہ میں معاہدہ کریں اور یرغمالیوں کو واپس لائیں۔ اس کے ایک روز بعد، اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور، رون ڈرمر واشنگٹن روانہ ہو گئے، اسرائیلی عہدیدار اور معاملے سے واقف رائٹرز کے ذرائع کے مطابق وہ ایران اور غزہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی بات چیت میں حصہ لیں گے۔

غزہ کی پٹی میں زمینی صورت حال اس کے بالکل برعکس ہے، جہاں لڑائی میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ اسرائیلی فوج نے پیر کو شمالی غزہ کے بڑے علاقوں میں شہریوں کو انخلا کے احکامات جاری کیے، جس کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی۔

مزید پڑھیں:آذربائیجان نے روسی سرکاری میڈیا کے صحافیوں کو گرفتار کر لیا

غزہ شہر سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ صلاح، جو پانچ بچوں کے والد ہیں،  نے رائٹرز کو بتایا دھماکے رکنے کا نام نہیں لے رہے،انہوں نے اسکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ ایسا لگتا تھا جیسے زلزلے آ رہے ہوں۔ خبروں میں جنگ بندی کی بات ہوتی ہے، لیکن زمین پر ہم صرف موت اور دھماکے دیکھتے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس