Follw Us on:

ملکی تاریخ کے اہم ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

مادھو لعل
مادھو لعل
Whatsapp image 2025 07 01 at 8.38.56 pm
مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے جیل سے خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، مذاکرات سیاسی و مقتدرہ دونوں سطحوں پر ہونے ضروری ہیں۔

خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ مذاکرات کا آغاز کرنے پر کسی فریق کو مطعون کرنا سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا۔

خط کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کے لیے پیٹرن انچیف تک رسائی آسان ممکن بنانی ہوگی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے اس عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی دشمنی میں فارم 47 کی جعلی وزیرِاعلیٰ صحت کارڈ بند کررہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

خیال رہے کہ یہ خط پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، اعجاز احمد چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس