Follw Us on:

چین نے نایاب دھاتوں پر یورپی خدشات مسترد کر دیے

احسان خان
احسان خان
Chaina
چین نے نایاب دھاتوں پر یورپی خدشات مسترد کر دیے( فوٹو: رائٹرز)

 چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپ کی جانب سے نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندیوں سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہری استعمال کی حامل اشیاء پر کنٹرول معمول کی پالیسی ہے اور قانونی درخواستوں پر یورپ اور جرمنی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وانگ یی نے یہ بات برلن میں اپنے جرمن ہم منصب کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وہ اس وقت یورپی دورے پر ہیں جس کا مقصد رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے یورپی یونین،چین سربراہی اجلاس کے لیے تیاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نایاب دھاتیں ماضی میں، حال میں اور مستقبل میں چین و یورپ یا چین و جرمنی کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں بنیں گی۔ اگر درخواستیں قانون کے مطابق جمع کرائی جائیں تو ان کی فراہمی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ چین عالمی سطح پر نایاب دھاتوں کی 90 فیصد سے زائد پروسیسنگ کا حامل ہے اور اپریل میں نئی پالیسی کے تحت ان کی برآمد کے لیے لائسنس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

جرمن وزیرخارجہ جوہان وادیفُل نے کہا کہ ان پابندیوں سے چین کو ایک قابل اعتماد تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھنے کا تصور متاثر ہوا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک پائیدار اور مشترکہ حل کی تلاش میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں روزگار میں اضافہ، بیروزگاری کم ہو کر 4.1 فیصد

وانگ یی نے زور دیا کہ دوہری استعمال کی اشیاء پر کنٹرول عالمی  معیار ہے اور چین و جرمنی دونوں اس کے مجاز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کی وزارت تجارت نے معمول کی درخواستوں کے لیے تیز رفتار طریقہ کار بھی متعارف کرا رکھا ہے۔

اس سے قبل وانگ یی نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس سے ملاقات کی، جنہوں نے بھی نایاب دھاتوں پر عائد برآمداتی پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ ’ابراہیم اکارڈ‘ کیا ہے؟

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان روس یوکرین جنگ، تائیوان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وادیفُل نے کہا کہ ایران کے حوالے سے چین تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس