محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ان دنوں جلوس اپنے روایتی راستے سے گزریں گے اور کچھ اہم سڑکیں بند رہیں گی، خاص طور پر ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے ٹاور تک بند رکھا جائے گا۔
جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔ سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس اور فوج کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ نفرت انگیز مواد اور اشتعال انگیز بیانات کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والے لوگ لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کے راستے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں۔ لیاقت آباد سے آنے والے تین ہٹی، لسبیلہ اور مارٹن روڈ کا راستہ اختیار کریں گے۔
حسن اسکوائر سے روانہ ہونے والے جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ یا شاہراہ قائدین استعمال کر سکتے ہیں۔ شاہراہ فیصل سے سوسائٹی لائٹ سگنل اور کشمیر روڈ کے ذریعے بھی راستہ لیا جا سکتا ہے۔
In continuation of Cabinet Division's circular No.10-01/2024-Min- 11 dated 23rd December, 2024 regarding public and optional holidays for the year 2025, it is notified that the Prime Minister has been pleased to declare 5th and 6th July, 2025 (Saturday and Sunday) as public… pic.twitter.com/TCzsrD7ozg
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 3, 2025
گرومندر چوک سے آگے چھوٹی یا بڑی گاڑیوں کو جلوس کے راستے پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ اور سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
وہ گاڑیاں جو جلوس میں شامل ہوں گی، ان پر مخصوص اسٹیکر چسپاں ہونے ضروری ہیں، اور ان کا داخلہ سوسائٹی لائٹ سگنل سے ممکن ہوگا۔
ہیوی ٹریفک کے لیے بھی متبادل راستے دیے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے سے آنے والی بھاری گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد، شیر شاہ اور ماڑی پور کے راستے سے لے جایا جائے گا اور واپسی کے لیے بھی یہی راستہ استعمال کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں محرم کے موقع پر مکمل سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد میں مجموعی طور پر 49 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
مجالس کے لیے 14 ہزار سے زیادہ اور جلوسوں کے لیے 35 ہزار سے زائد اہلکار مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ مزید 14 ہزار اہلکار ریزرو میں رکھے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقات میں کہا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے علماء کا کردار اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چودہ اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو نماز ظہر کے لیے اکٹھا کیا جائے گا تاکہ قومی یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
السلام علیکم! صبح بخیر
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 4, 2025
احتیاط کریں۔ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔ آپ کی بروقت دی گئی اطلاع بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔#PunjabPolice #Awareness #Call15 pic.twitter.com/IAwtFJna49
پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز یا قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 20 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔