Follw Us on:

پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

احسان خان
احسان خان
Pakistani team
پاکستان نے مالدیپ کو شکست دے کر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا( فوٹو؛ جیو نیوز)

پاکستان نے   ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 (پلیٹ ڈویژن کپ) کے فائنل میں مالدیپ کو ایک شاندار مقابلے کے بعد 60 کے مقابلے میں 35 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر جنجو میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابلِ شکست رہتے ہوئے مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کی۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں 17-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ ٹیم نے اپنی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے ہاف ٹائم تک اسکور 34-17 کر دیا، جبکہ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کی برتری 45-23 تک جا پہنچی۔

پورے میچ کے دوران مالدیپ کی ٹیم ایک لمحے کے لیے بھی برتری حاصل نہ کر سکی، جو کہ پاکستان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔

پاکستانی ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں لیّہ رضا شاہ، علیشہ نوید، سمیہ کوثر، حلیمہ، یاسمین فاروق، سمیہ، علینہ، امانی، پریسا اور فرح رشید شامل تھیں، جنہوں نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:لیورپول کے معروف فٹبالر ڈییوگو ژوٹا اسپین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر ثمین ملک اور سیکریٹری جنرل محمد ریاض نے پاکستان ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025، جو ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، 27 جون سے 4 جولائی تک جاری رہی۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس