پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے اوقات کو پیک آورز میں شامل کرنے کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سال 2025 کے بعد معاشی ترقی میں مزید بہتری آئے گی، آئی ایم ایف
بیان کے مطابق بجلی کے پیک آورز کا دورانیہ چار گھنٹے پر مشتمل ہے، جو سورج غروب ہونے کے بعد بجلی کے استعمال میں اضافے کی بنیاد پر طے کیا گیا ہے۔
خاص طور پر کمرشل علاقوں میں روشنیوں اور ایئرکنڈیشنرز کے استعمال کے باعث یہ وقت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ شیڈول موسمی حالات کے ساتھ سورج غروب ہونے کے وقت کے مطابق معمول کے مطابق ایڈجسٹ ہوتا ہے۔
There is no change in electricity peak hours. Claims about the inclusion of morning hours as peak hours are completely false and misleading. Peak hours remain the same as before. This is fake news and actionable disinformation. https://t.co/ycF4WSPvj4
— MOE- Power Division, Government of Pakistan (@MoWP15) July 12, 2025
پیک آورز کے دوران بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے وہ پاور پلانٹس بھی چلائے جاتے ہیں جن کی لاگت زیادہ ہوتی ہے اور جنہیں آف پیک اوقات میں استعمال نہیں کیا جاتا۔
پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیک آورز صرف شام اور رات کے اوقات تک محدود ہیں۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ غلط معلومات پھیلانا عوام میں بے چینی کا باعث بن سکتا ہے، اور ایسے اقدامات کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی سے متعلق درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔