Follw Us on:

خیبر: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،4 خوارج ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو/گوگل

دہشت گردی کوختم کرنےکے لیے پاک فوج نے خوارجوں کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے خوارج کے سرگنہ عزیز الرحمن ، قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 خوارجوں کو جہنم واصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے جنرل علاقے باغ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا،جس کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے گھیر لیا، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمان ، قاری اسماعیل اور مخلص سمیت چار خوارج جہنم واصل ہوئے، جب کہ دو خوارج زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خوارج اسی اسلحہ اور بارود کو  علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں استعمال کر رہےتھے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 یاد رہے کہ رواں ماہ 17جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج مارے گئے۔

فائل فوٹو/ گوگل

ترجمان پاک فوج کے مطابق  اس آپریشن میں ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل تھا، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کیا گیا اور آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رواں ماہ سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 جنوری کوخیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں کیں جن میں 8 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا جب کہ اس آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس