Follw Us on:

اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کے ساتھ کو بھلایا نہیں جاسکتا، ایران 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Iranian vice president
ہم جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے مگر کسی بھی دھمکی سے نہیں ڈرتے"

ایران، اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان کی مدد پرایرانی صدر خوشی سے نہال، کہتے ہیں کہ  پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی جس میں  پاک ایران تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو جنگ میں عظیم فتح پرمبارکباد دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ  پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایسے میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

Mohsin naqvi
اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

یاد رہے کہ جنگ دوران کے ایرانی صدربھی زخمی ہوئے تھے۔ یہ انکشاف ایرانی خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کے مطابق حملے کا ہدف ایران کی اعلیٰ سکیورٹی کونسل کا اجلاس تھا۔

رپورٹ کے مطابق، 16 جون کو ہونے والے اس حملے میں صدر پزشکیان کو ٹانگ پر معمولی زخم آئے۔ اجلاس میں ایران کی تینوں ریاستی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار شریک تھے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد حکام کو ایک خفیہ ہنگامی راہداری کے ذریعے عمارت سے نکالا گیا، جو پہلے سے ایسے کسی ممکنہ واقعے کے لیے تیار کی گئی تھی۔ عہدیدار اُس وقت عمارت کی نچلی منزلوں میں موجود تھے، جس سے جانی نقصان سے بچا جا سکا۔

’فارس‘ ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو اجلاس کی تفصیلات تک درست رسائی ممکنہ داخلی جاسوسی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ایرانی حکام نے اس پہلو کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دورہ ایران کے دوران مشہد پہنچ گئےہیں،مشہد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرصوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

 گورنر جنرل صوبہ خراسان نے کہا کہ آپ کی مشہد آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستانی حکومت اور عوام کے خیرسگالی  کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران پاکستان ڈٹ کر ایران کے ساتھ کھڑا رہا اور ہر موقع پر بھرپور حمایت کی۔پاکستان نے جنگ کے دوران بھائی ہونے کا ثبوت دیا۔

مزید پڑھیں: جاسوسی یا غداری، اسرائیلی حملے میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف

محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی قیادت اور عوام نے جنگ کے دوران ہمت اور عزم کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ پاکستان اپنے برادر ہمسایہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ مشہد میں زائرین کی سہولت کے لئے ایرانی حکومت نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی کانفرنس کے فیصلوں  سے پاکستانی زائرین کو ایران اور عراق جانے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ 

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس