Follw Us on:

پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں سندھ پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمان

احسان خان
احسان خان
Hafiz naeem
پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں سندھ پر قابض ہے، حافظ نعیم الرحمان( فوٹو: پاکستان میٹرز)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی پشت پناہی سے سندھ پر قابض ہے اور صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

لاہور میں منصورہ کے مرکزی تربیتی مرکز میں اندرونِ سندھ سے آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ایک ظالمانہ ڈھانچہ ہے، جو عوام کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس تعلیم کے لیے سالانہ ساڑھے چار سو ارب روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود تعلیم کا نظام تباہ حال ہے،صوبے کے اسکولوں میں جعلی بھرتیاں عام ہیں، جس کے باعث ایک کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ میں ڈاکوؤں کو بڑے سرداروں کی سرپرستی حاصل ہے اور وہ عوام کے وسائل پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں:تیز بارشوں سے سیلابی صورتحال ، متعدد علاقے ڈوب گئے، 63 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

حافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ اداروں نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو کراچی کی ہاری ہوئی نشستیں بھی دلوائیں،  ادارے کراچی میئر بنانے میں پی پی کاساتھ نہ دیتے تو تو یہ کراچی پر قابض نہیں ہوسکتی تھی،انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقے بتائیں کہ کرپٹ عناصر کو فارم 47 کے ذریعے عوام پر کیوں مسلط کیا گیا؟

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس