Follw Us on:

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق کو خط: ’بجلی پر ڈیوٹی غیر قانونی، فوری ختم کی جائے‘

حسیب احمد
حسیب احمد
Cm gandapur rails agains
یہ خط حالیہ دنوں میں بجلی ڈیوٹی سے متعلق مرکز کی پالیسی تبدیلی کے تناظر میں لکھا گیا۔ (تصویر: ڈان)

  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو خط ارسال کیا ہے۔

یہ خط حالیہ دنوں میں بجلی ڈیوٹی سے متعلق مرکز کی پالیسی تبدیلی کے تناظر میں لکھا گیا۔ بجلی ڈیوٹی ختم کرنے سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

 وزیراعلیٰ کے مطابق آئین کے تحت صوبے کو بجلی پر ٹیکس عائد کرنے کا اختیار حاصل ہے اور بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں اس ڈیوٹی کو صوبائی حکومت کو جمع کرانے کی پابند ہیں۔

Ali amin gandapur's visit
آئین کے آرٹیکل 279 کے تحت جب تک کوئی ٹیکس باقاعدہ طور پر منسوخ نہ کیا جائے وہ نافذ العمل رہتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (تصویر: ڈیلی لیڈ)

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو میٹرنگ  بلنگ اور بجلی چوری سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا بھی اختیار حاصل ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر بجلی ڈیوٹی کی منسوخی غیر قانونی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 279 کے تحت جب تک کوئی ٹیکس باقاعدہ طور پر منسوخ نہ کیا جائے وہ نافذ العمل رہتا ہے۔ پیسکو ٹیسکو اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو صوبائی قوانین کی پابندی کرنی ہوگی۔

 وزیراعلیٰ کے مطابق صرف بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیاں ہی قانونی طور پر یہ ڈیوٹی وصول کرنے کی مجاز ہیں اور یہ کوئی عام ٹیکس نہیں جسے کسی متبادل طریقے سے حاصل کیا جا سکے۔

وفاقی پاور ڈویژن اس فیصلے پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے تجویز دی کہ خیبرپختونخوا آئینی حدود میں رہ کر مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم وفاق کی جانب سے کیا گیا یک طرفہ فیصلہ مرکز اور صوبے کے درمیان تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔

وفاقی حکومت یا پاور ڈویژن کی جانب سے تاحال اس خط پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم مستقبل میں اس معاملے پر مرکز اور صوبے کے درمیان مشاورت کا امکان موجود ہے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس