Follw Us on:

پاکستانی سفیر نے سلامتی کونسل میں انڈیا کے بیانیے کو بے نقاب کر دیا

زین اختر
زین اختر
Website web image logo (2) (14)
پاکستانی سفیر نے کہا انڈین نمائندے نے اس اہم فورم کا غلط استعمال کیا ہے۔ (تصویر: دی امریکا)

نیو یارک میں سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے انڈیا پر متعدد سنگین الزامات عائد کیے۔

پاکستانی سفیر نے کہا انڈین نمائندے نے اس اہم فورم کا غلط استعمال کیا ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا انڈیا نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔

عثمان جدون نے کوٹ ان کوٹ کہا انڈیا نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی اور کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا۔

Website web image logo (2) (15)
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر غیر موثر بنانے کی کوشش کی۔ (تصویر: دی پاکستان ٹائمز)

انہوں نے یہ بھی کہا انڈیا پاکستان میں دہشت گردی کی منظم سرپرستی کرتا ہے اور انڈین ریاست میں اقلیتوں کے ساتھ بدترین سلوک عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں میں درج ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر غیر موثر بنانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا بھارت کا مقصد پاکستانی عوام کو دریائے سندھ کے پانی سے محروم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا انڈیا نے 7 تا 10 مئی کے دوران پاکستان کا رخ کیا اور پاکستان نے اپنے حق دفاع کے تحت ذمہ دارانہ مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے انڈیا کے چھ جنگی طیارے تباہ کیے اور دیگر عسکری نقصانات پہنچائے۔

عثمان جدون نے انڈیا کو نصیحت کی وہ خود احتسابی کا مظاہرہ کرے اور اپنی رویے میں تبدیلی لے کر حقیقت کا سامنا کرے۔

اس معاملے پر انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی با ضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اگلے دنوں میں اقوام متحدہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے رسمی جوابی بیانات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس