Follw Us on:

ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں، پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، اسحاق ڈار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Isaq dar
ہم کسی بلاک کا حصہ نہیں،پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،اسحاق ڈار( فائل فوٹو)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاسی گروپنگ یا کسی اور بلاک کا حصہ نہیں ہے اور پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہاکہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے، دنیا کی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

Gaza
تقریباً 1000 فلسطینی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ میں شہید ہو چکے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، پاکستان صحت، تعلیم دیگر شعبوں میں بہترین کام کر رہا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں، امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، غزہ میں فوری طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پرھیں؛یورپی یونین اور امریکا کے درمیان اس ہفتے تجارتی معاہدہ طے پانے کا امکان، یورپی حکام

انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت جنگ کے دوران سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف اپنے دفاع میں کارروائی کی، دونوں ملکوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اہم تنازع ہے۔

مزید پڑھیں:حماس غزہ جنگ بندی میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی، دونلڈ ٹرمپ کا الزام

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں ، افغانستان مستحکم ہو گا تو پاکستان کے لیے مفائد ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس