Follw Us on:

کاغان: جھیل سیف الملوک میں کلاؤڈ برسٹ سے پھنسے 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ (تصویر: جھنگ نیوز)

کاغان میں جھیل سیف الملوک کی جانب جانے والی سڑک پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث اچانک بڑا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں سڑک بند ہو گئی۔

واقعے کے فوری بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امدادی کارروائیوں کی ہدایت جاری کی۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سیکرٹری سیاحت عبدالصمد نے کہا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دوران سفر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1422 پر فوری رابطہ کریں۔

سیاح پھنس گئے
واقعہ کے وقت راستے میں 117 سے زائد جیپس اور 500 سے زائد سیاح موجود تھے جو پھنس کر رہ گئے۔ (تصویر: سنو نیوز)

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بعض بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے واقعات: پاکستان پرانی روایات سے کب آزاد ہوگا؟

محکمہ کے مطابق دیر سوات مالاکنڈ بونیر شانگلہ کوہستان بٹگرام تورغر مانسہرہ ایبٹ آباد اور جنوبی وزیرستان کے بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز چراٹ میں 9 کاکول میں 13 اور کالام میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات سے باخبر رہیں اور محتاط سفر کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رہ سکیں۔

واضع رہے کہ واقعہ کے وقت راستے میں 117 سے زائد جیپس اور 500 سے زائد سیاح موجود تھے جو پھنس کر رہ گئے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس