Follw Us on:

جماعتِ اسلامی کا عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے عوامی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem,
عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔ (فوٹو: فائل)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان عوام کو مہنگائی،بے روز گاری سے نجات دلانے کے لیے ملک میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔ عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔

لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حق دو بلوچستان کوتحریک کسی ایک قوم کے نہیں بلکہ صوبہ کے حقوق کے لیے ہے۔ ملک میں نسلوں سے جاری آقا اور غلام کا نظام اب مزید چلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام کا عوامی قوت سے خاتمہ کرے گی۔ شوگر ملز مافیا حکومت میں بیٹھ کر عوام کو لوٹ رہا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری سے نجات دلانے کے لیے ملک میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔

Hafiz naeem
جماعت اسلامی ظلم کے اس نظام کا عوامی قوت سے خاتمہ کرے گی۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔ عوامی کمیٹیاں مقامی آبادی کو ساتھ ملا کر معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیاہے کہ جماعت اسلامی کسانوں،چھوٹے زمینداروں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانے کے لیے ہر جائز اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس