Follw Us on:

چیفس آف ڈیفنس کانفرنس: ‘عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ispr
پاکستان ایک محفوظ اور خوشحال خطے کے مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان “مضبوط ربط، محفوظ امن” تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس میں شریک امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام کا خیرمقدم کیا اور اپنے خطاب میں اسٹریٹجک مکالمے، باہمی اعتماد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ اور خوشحال خطے کے مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور پُرتشدد انتہا پسندی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور قریبی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

Ispr ii
عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز میں باہمی فوجی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، وسطی اور جنوبی ایشیا میں بدلتے ہوئے تزویراتی حالات، انسداد دہشت گردی میں تعاون، مشترکہ تربیتی اقدامات اور بحرانوں کے دوران انسان دوست ردِعمل جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام شریک وفود نے قومی خودمختاری، علاقائی امن اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ پاکستان کی قیادت، میزبانی اور اس اہم اقدام کو سراہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے، امریکا سے معاہدہ چند دنوں میں طے پا سکتا ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

کانفرنس کا مقصد دفاعی سفارت کاری کو فروغ دینا، اسٹریٹجک ہم آہنگی بڑھانا اور خطے میں ایک باہمی تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کی تشکیل ہے، جو مشترکہ مفادات اور علاقائی اتحاد کا عکاس ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس